براق ہائی سکول کاسپورٹس گالا،طلبہ نے ٹیبلوز پیش کئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)براق ہائی سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا منعقد ہوا،جس میں براق ہائی سکول کے تینوں کیمپس کے بچوں نے بھرپور شرکت کی اورمختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ طلباءو طالبات کی جانب سے مختلف رنگانگ ٹیبلوز پیش کئے گئے۔سپورٹس گالا میں طلباوطالبات نے بھرپورپرفارمنس دکھاکر حاضرین کے دل جیت لیے۔پاکستان کے نامور گلوکار اور سماجی رہنما جواد احمداور پرائمری انسٹی ٹیوٹ کے( سی ای او )ارشد اقبال سپورٹس گالا کے مہمانان خصوصی تھے،

انہوں نے سالانہ سپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔پرنسپل ذیشان علی ، وائس پرنسپل شرافت علی ، ایڈ منسٹر یٹرمشاہد علی،مارکیٹنگ مینجر سرفراز علی نے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔براق ہائی سکول سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی گلوکار جواد احمدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہنصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں سے طلباوطالبات میں خوداعتمادی اورقیادت کرنے کی اہلیت پیداہوتی ہےہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو نصاب کا حصہ بنانا چاہیے۔

پرائمری انسٹی ٹیوٹ کے( سی ای او )ارشد اقبال کا کہنا تھا کہ کھیلوںکی سرگرمیاں جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے بہت اہم ہوتی ہیں کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار اور اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

error: Content is protected !!