سندھ حکومت کی جانب سے کرائی گئی تھر جیپ ریلی قابل تعریف تھی، احمد علی راجپوت

میرپورخاص (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہ سائنسی تحقیق کے مطابق ایک عام شخص کے مقابلے میں کھلاڑی کا دل زیادہ دھڑکتاہے اور ان کی صحت عام افراد کے مقابلے میں کئی گناہ بھتر رہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ *سندھ حکومت اور محکمہ اسپورٹس کی جانب سے منعقد کرائی گئی تھر جیپ ریلی تعریف کے قابل تھی جوکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تھرپارکر میں منعقد کرائی گئی جو لوگ اس میں شریق نہ ہو سکے

انہوں نے افسوس کا اظھار کیا کے انہوں کے اپنے ہاتھ سے ایک بھترین موقعہ گواں دیا. اس امر کا ظہار انہوں نے صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن محمد اصغر بلوچ اور نائب صدر عابد حسین بروہی کے ہمراہ میرپورخاص ڈویزنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شروع ہونے والی میرپورخاص باکسنگ اکیڈمی کی گاما اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جنرل سیکریٹری سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن محمد اصغر بلوچ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عرس ھالی پوٹو، سی ای او، ایم بی ای محمد سلیم بلوچ، اولمپکس کمیٹی کے سلیم خان اور کو آرڈینیٹر ڈویژنل باکسنگ ایسوسی میرپورخاص غوث محمد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے میرپورخاص خاص کے افراد خوش نصیب ہیں جہاں باکسنگ اکیڈمی کا باقائدگی سے آغاز کیا گیا ہے جہاں بچوں کو بھتر تربیت دلانے کے لیئے رنگ کا بندوبست بھی جلد کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کے کھیل بچوں میں تعلیم کا رجہان پیدا کرنے، برایوں سے روکنے، صحت مند ماحول بنانے اور اپنی پہچان بنانے کا آسان ذریعہ ہیں اس سے بچوں میں دیگر زندگی کی بھلایوں کے ساتھ زندگی کے ہر میدان میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو کہ ان کی زندگی میں کامیابی کا سبب بنتا ہے. انہوں نے کہا کے یہاں کی معزز شخصیات، محکمہ کھیل اور انتظامیہ کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں اپناکردار ادا کرنا چاہیئے بچوں میں خود اعتمادی دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ ضلعے میں بہت اچھے کھلاڑی موجود ہیں جوکے ہمارے صوبے اور ملک کی پہچان کا ذریعہ بنیں گے ہمیں انکی حوصلہ افزائی اور مواقع فراہم کرنا چاہئے.

آخر می اکیڈمی کی سالگرہ کا کیٹ کاٹا گیا اور ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے میرپورخاص باکسنگ اکیڈمی کے باکسروں میں باکسنگ کٹس تقسیم کی گئیں تقریب میں کوچ منور بلوچ، امجد بلوچ و دیگر کھلاڑیوں سمیت مختلف کھلوں کے آفیشلز، امام بلوچ، عباس پہلوانی، آغا عمران گل, امجد سومرو، عبدالمجید بلوچ، انجینئر محمد حسین ملک و دیگر نے شرکت کی.

error: Content is protected !!