انٹر نیشنل سیواتے چمپئن شپ میں میڈلزجیتنے والے خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں کاپشاور پہنچنے پر شانداراستقبال

پشاور( سپورٹس رپورٹر)لاہورمیں منعقدہ مارشل آرٹس ایونٹ کے انٹر نیشنل سیواتے چمپئن شپ میں گولڈمیڈلز جیتنے والے خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں عبیداللہ ،نجم اللہ اور ثنا فضل نے گولڈ جبکہ برائونزمیڈلز لینے والے خاطرخان اور حارث شاہ کے پشاور پہنچنے پرشاندار استقبال کیاگیا،ان کو ہارپہنائے اور پھولوں کے پتے نچاورکئے۔پاکستان سیواتے فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہورمیں منعقدہ مارشل آرٹس کھیل انٹر نیشنل سیواتے چمپئن شپ میں سری لنکاکیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی،

قومی ٹیم کی کامیابی میں شامل خیبر پختونخواکے باصلاحیت کھلاڑیوں کلیدی رول داکیا،پشاور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عبیداللہ ،نجم اللہ اور مردان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی ثنا فضل نے گولڈمیڈ ل جیتاجبکہ ساجدرحمن نے سلورجبکہ خاطرخان اور حارث شاہ نے برائونزمیڈل حاصل کی۔سری لنکن ٹیم کے مدمقابل پاکستانی کھلاڑیوںنے جس قدر کھیل پیش کی ،اس پر پاکستان سیواتے فیڈریشن بلکہ سری لنکن ٹیم آفیشلزوکوچز خیضر اللہ اور نعمت گل نے ان کی کاکردگی کو بے حدسراہا۔ پشاور پہنچنے پرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کاگرم جوشی سے استقبال کیا،جنہیں ہار پہنائے اورپھولوں کے پتے نچاور کئے ۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنمنٹ کالج پشاور کے فرسٹ ایئر سٹوڈنٹ عبیداللہ نے کہاکہ ووشومیں پشاور ریجن اورخیبر پختونخواکے گولڈمیڈلسٹ اور کوئٹہ میں کھیلی جانیوالی نیشنل چمپئن شپ میں برائونزمیڈل جیتنے سے حوصلہ بڑااور کوچ نجم اللہ صافی اور خیضر اللہ کی نگرانی ٹریننگ کاسلسلہ جاری رکھااور اللہ کے فضل سے پہلی مرتبہ سری لنکاکیخلاف انٹر نیشنل چمپئن شپ میں شرکت کرکے گولڈمیڈل جیتا اور اگر اللہ نے چایا تو دیار غیر میں بھی پاکستان کا سبزہلالی پرچم کو سربلندرکھنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کروںگا۔

error: Content is protected !!