جاپان سفارت کاروں کا دورہ پشاور، شہر کے مختلف مقامات کی سیر کی ،سپورٹس و ثقافتی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار

پشاور (سپورٹس رپورٹر)جاپان سفارت کاروں کا پشاورکا دورہ کیا، شہر کے مختلف تاریخی مقامات کی سیر کی اور کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں خوب شرکت کی۔پشاور میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل نوابزادہ فضل کریم آفریدی اور صدر پاکستان کیوکشن کائی کراٹے فیڈریشن کی دعوت پر صوبائی دارالحکومت پشاور کادورہ کرنے والے جاپان کے سفارت کاروںجاپان سفارت خانے کے قونصلر برائے کلچر و انفارمیشن RYUJI IWASAKI اورفرسٹ سیکرٹری TSUNO YUKIYA ،کلچر اسسٹنٹ محمد رافع حلیم اور چیف سیکیورٹی ایڈوائزر امتیاز احمد کو صوبے کے ثقافت اور تاریخ کے بارے میں آگاہ کیااور پشاور وخیبر پختونخوامیںجاپانی مارشل آرٹس کھیل کیوکشن کائی کراٹے کی سرگرمیوںکے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کیوکشن کائی کراٹے فیڈریشن کے چیف و جنرل سیکرٹری شی ھان رحمت گل آفریدی جو کہ پاکستان میں کیوکشن کائی کراٹے ہیڈکوارٹر جاپان کے نمائندہ بھی ہیں بھی موجودتھے

جنہوں نے جاپانی وفد کو جاپانی مارشل آرٹس کھیل کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور انھیں بتایا گیا کہ گزشتہ چالیس سال سے پاکستان کے چاروں صوبوں میں جاپانی کلچر کیوکشن کائی کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وفد نے پاکستان خصوصا خیبر پختونخواہ میں کیوکشن کاء کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اور پاکستان کیوکشن کاء کے صدر نوابزادہ فضل کریم آفریدی اور چیف و جنرل سیکرٹری رحمت گل آفریدی اور ان کے دیگر کوچز اور رفقا کا شکریہ ادا کیا۔ جو جاپانی مارشل آرٹس کے فروغ کے لئے کوششں کر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!