سٹٹگارٹ اوپن،آئیگا سویٹیک سیمی فائنل میں داخل

پولینڈ کی کھلاڑی آئیگا سویٹیک نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے سٹٹگارٹ اوپن کے کوارٹر فائنل میں برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکونو کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، آئیگا نے مقابلہ چھ چار اور چھ چار سے باآسانی جیتا، آئیگا سویٹیک کی یہ مسلسل 21 ویں جیت ہے ، کامیابی کے بعد آئیگا کا کہنا تھا کہ کلے کورٹ پر کھیلنا میرے لئے ہمیشہ مشکل ہوتا ہے تاہم مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایما کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ اپنی جیت کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے یہ ٹورنامنٹ میں جیت کر جائوں ان کا کہنا تھا کہ ایما راڈوکونو بہت شاندار کھلاڑی ہے اور میرا اس کے ساتھ پہلا مقابلہ تھا میں سمجھتی ہوں کہ اس مقابلے میں اس کا کھیل شاندار رہا ہے۔

error: Content is protected !!