پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ
میں مردوں اور خواتین کے ایونٹس کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
چیمپئن شپ کے تیسرے روز مصحف سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مردوں کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں مصر کے ابراہیم الکبانی نے ملائشیا کے اونگ سے ہنگ کو0-3 ، پاکستان کے نور زمان نے مصر کے محمد نصیر کو 1-3 ،
پاکستان کے ناصر اقبال نےہم وطن کھلاڑی عماد فرید کو 1-3 اور پاکستان کے محمد عاصم خان نے مصر کے خالد لابیب کو 0-3 سیٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
دوسری جانب ویمنز کوارٹر فائنل مقابلوں میں مصر کی نادین الہمامی نے ملائشیا کی چن زیون کو 2-3 ، مصر کی نور رامی نے پاکستان کی نثاء بہادر کو 0-3 ، مصر کی آمنہ الریہانی نے ہم وطن مالاک ثمیر کو 0-3 اور مصر کی نور خافگی نے ہانگ کانگ کی ونگ پو یوئی کیرسٹی کو 0-3 سیٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
مردوں اور خواتین کے سیمی فائنل میچز کل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
فائنل میچز پیر کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے