پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں کینٹیبری میجیشئینز سے معاہدہ ہو گیا۔

پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں کینٹیبری میجیشئینز سے معاہدہ ہو گیا۔

 

کرکٹر فاطمہ ثناء خواتین سپراسمیش ٹی ٹوئنٹی میں کینٹیبری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی،

قومی ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو ابتدائی 6 میچز کے لیے سائن کیا گیا ہے،

فاسٹ بولر فاطمہ ثناء قومی ٹیم کے ساتھ دورۂ نیوزی لینڈ پر تھیں ۔

اس حوالے سے فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے،

میں اپنی ٹیم کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔

 

 

error: Content is protected !!