پنجاب انٹر ڈویژن کک باکسنگ چیمپئن شپ ; لاہور کی 6 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن

 

لاھور/گجرات(اورنگزیب عالمگیر شاکر)

پندرہویں پنجاب انٹر ڈویژن کک باکسنگ چیمپئن شپ 22 سے 24 دسمبر 2023 پنجاب اسپوڑس بورڈ نشتر اسپورٹس ھال لاہور میں منعقد کی گئی جس میں پنجاب سے لاہور، گجرات ،فیصل آباد، گجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور، راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا

اس چیمپئن شپ کی فاتح لاہور کی ٹیم رہی جس نے 6 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ کے گجرات کی ٹیم 2 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسری اور فیصل آباد کی ٹیم نے ایک گولڈ میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس چمپئن شپ میں 09 ویٹ کیٹگریز میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے۔

اس چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن ڈاکٹر اسد عباس شاہ اور اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ادریس حیدر خواجہ سیکریٹری پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن تھے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن رانا زاہد محمود صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا اور آخر میں تمام مہمانوں اور ڈویژنز کا شکریہ ادا کیا کے انہوں نے اس چیمپئین شپ کو کامیاب بنانے میں ان کا ساتھ دیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor