فیفا کی دی ہوئی آئینی مدت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کا عمل مکمل کریں گے ‘ ہارون ملک

فیفا کی دی ہوئی آئینی مدت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کا عمل مکمل کریں گے۔ہارون ملک

ملک بھر میں فٹبال کلبوں کی سکروٹنی کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے پھر ڈسٹرکٹس کے انتخابات ہوں گے

اسلام آباد میں پاکستان اور اردن کے میچ سے قبل فلڈ لائٹس کی تنصیب کی پی ایس بی نے یقین دہانی کرائی ہے

بھرپور سکروٹنی سےڈمی کلبوں کے خاتمے کیلیۓ کلبوں کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرازڈ کر رہے ہیں۔

چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد سے گفتگو


لاہور;  فیفا رولز اینڈ ریگولیشنز کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات چلا رہے ہیں فیفا کی دی ہوئی آئینی مدت میں ملک بھر میں فٹبال کلبز کی سکروٹنی،ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات ہماری اولیں ترجیح ہے انشاءاللہ ہم اس پراسس میں سرخرو ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور ممبر کمیٹی شاہد نیاز کھوکھر نے فیفا فٹبال ہاؤس میں پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر،فناس سیکرٹری عبدالقیوم پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔

اس موقع پر میڈیا مینجر محمد ییشال مظہر بھی موجود تھے ہارون ملک نے وفد کو یقین دلایا کہ نارملائزیشن کمیٹی آئینی مدت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کا عمل مکمل کرے گی اور اقتدار نو منتخب قیادت کو منتقل کیا جاۓ گا۔

فٹبال کیلۓ پاکستان میں دستیاب سہولتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھیل کیلۓ ہر قسم کی لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا پاکستان اسپورٹس بورڈ کی زمہ داری ہے اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ ہم سے بھرپور تعاون کر رہا ہے

جس کیلۓ ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ہوم آوے کی بنیاد پر پاکستان اور اردن میچ کے انتظامات کے حوالے نے ہارون ملک نے بتایا کہ فیفا نے پاکستان کو میچ کے اسلام آباد میں انعقاد کی ہماری درخواست پر مدت میں توسیع کی ہے

اور اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جناح اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی مقررہ مدت میں تنصیب کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد سعودی عرب کی ٹیم نے بھی پاکستان میچ کھیلنے آنا ہے۔

انٹرنیشنل میچوں کے پاکستان میں انعقاد سے فٹبال کے کھیل کا مورال بلند ہو گا۔ فارن کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھلانے کے حوالے سے ہارون ملک نے وضاحت دیتے ہوۓ کہا کہ فارن پلئیر پاکستانی ہی ہیں

ان سے ٹیم مظبوط ہوئی ہے ٹیم کی شاندار پرفارمنس سب کے سامنے ہے ان کھلاڑیوں کا ٹیم میں کھیلنا کوئی ایشو نہیں اصل چیز پاکستان کی عزت ہے ہمیں ملک کی عزت زیادہ عزیز ہے۔

ہارون ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک بھر میں کلبوں کی سکروٹنی کامیابی سے جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے سکروٹنی کے عمل پر وہ لوگ تنقید کر رہے ہیں جو برس ہا برس سے اپنی اپنی کلبوں کے وجود نہ ہونے کے باوجود انجواۓ کرتے رہے ہیں

لیکن اب انشاءاللہ ایسا نہیں ہو گا ہم نے اس سارے پراسس کو فائلوں سے نکال کر کمپوٹرائزڈ کر دیا ہے اب ہر کلب کی پرفارمنس اور ایکٹو ہونے کا بھرپور پتا چلتا رہے گا اور اس سے ڈمی کلبوں کا خودبخود خاتمہ ہو جاۓ گا۔

 

 

error: Content is protected !!