چھٹا سندھ کالج گیمز24، تھروبال گرلز چیمپئن شپ خورشید گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج، ملیر نے جیت لیا۔

چھٹا سندھ کالج گیمز24، تھروبال گرلز چیمپئن شپ خورشید گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج، ملیر نے جیت لیا۔پرنسپل پروفیسر ماجدہ ترین

تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے،مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر بیلقس فاطمہ۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چھٹا سندھ کالج گیمز2024، تھروبال گرلز چیمپئن شپ میں کورنگی و ملیر ڈسٹرکٹ کی آٹھ گرلز کالج نے حصہ لیا اور گورنمنٹ کالج فور وومن، سعودہ آباد نے شاندار طریقہ سے اورگنایز کیا۔

خورشید گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج، ملیر نے گورنمنٹ کالج گرلز سعودہ آباد کو دو کے مقابلہ تین سیٹ سے شکست دے دی اور چھٹا سندھ کالج گیمز2024، تھرو بال گرلز چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی چیرپرسن کورنگی اینڈ ملیر، ڈسٹرکٹ، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر بیلقس فاطمہ نے کامیاب کھیلاڑیوں میں ٹرافی, سرٹیفکیٹ اور میڈلز تقسیم کیے

اور ان کے ھمرا پرنسپل پروفیسر ماجدہ ترین، گورنمنٹ کالج گرلز سعودہ آباد، پرنسپل نصرت وحید، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج، شاہ فیصل کالونی نمبر 5 اور اسپورٹس ٹیچر مس عظمیٰ وقار خان و دیگر بھی موجود تھے۔

 

 

error: Content is protected !!