نئی انتظامیہ نے انٹرنیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان کا چارج سنبھال لیا

نئی انتظامیہ نے انٹرنیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان کا چارج سنبھال لیا

سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے حال ہی میں صدر انٹرنیشنل لان ٹینس کلب آف پاکستان کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے،جسے عرف عام میں آئی سی پاکستان کہا جاتا ہے۔

انتظامیہ میں تبدیلی جناب سعید احمد کی گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے ہوئی ہے، جو جناب خواجہ سعید حئی کے انتقال کے بعد سے آئی سی کے قائم مقام صدر ہیں۔

آئی سی پاکستان کے انتظام میں تبدیلی کے بارے میں انٹرنیشنل لان ٹینس کلب لندن کو مسٹر سعید احمد اور مسز نسیم( ممبر) نے آگاہ کیا.
انٹرنیشنل لان ٹینس کلب لندن نے سینیٹر سلیم سیف اللہ خان کو بطور صدر آئی سی پاکستان تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے انہیں لندن میں انٹرنیشنل لان ٹینس کلب کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نےٹینس کیرئیرکاشاندار آغاز یونیورسٹی کی سطح پر Carnegie Mellon ٹینس ٹیم کی کپتانی سے کیا۔وہ 2024-2014 تک پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر رہے۔

اس وقت وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست، جنوبی ایشیا کے سینئر نائب صدر اور ایشین ٹینس فیڈریشن کے بورڈ ممبر ہیں۔ وہ ڈیوس کپ اور بلی جین کنگ کپ کمیٹی پر آئی ٹی ایف ٹاسک فورس کے رکن بھی ہیں۔

سید محمد علی مرتضیٰ – SVP انٹرنیشنل افیئرز پاکستان ٹینس فیڈریشن اور ممبر ITF جونیئرز کمیٹی کو سیکرٹری IC، پاکستان کے ساتھ کرنل (ر) گل رحمن سابق سیکرٹری PTF کو بطور خزانچی IC، پاکستان مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی، پاکستان کی سرکاری دستاویزات نئی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے بھی آئی سی کی نئی انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں انٹرنیشنل کلب کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا ہر ممکن کرے گا۔

error: Content is protected !!