یکجہتی کشمیر کرکٹ کپ میں اویس آٹوز ٹیم سرخرو

یکجہتی کشمیر کرکٹ کپ میں اویس آٹوز ٹیم سرخرو۔

بہترین کپتان اور باؤلر طلحٰہ احمد بٹ، بہترین بیٹسمین عالم زیب اور اشرف خان مین آف دی میچ قرار پائے،

مہمان خصوصی شارق جعفرانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

اویس آٹوڑ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کرکٹ کپ کا انعقاد کیاگیا جس میں ایک اور شاندار کامیابی سمیٹی، معین خان اکیڈمی پر اویس آٹوز اور سی ڈی سی کی ٹیمیں مد مقابل تھی پہلے ٹاس جیت کر کپتان طلحٰہ احمد بٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا

جس میں اشرف خان،عالم زیب،محمد سفیان اور دیگر کھلاڑیوں نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے سی ڈی سی ٹیم کے پہلی وکٹ پانچ رنز پر طلحٰہ بٹ نے بولڈ کر کے ٹیم کا کھاتہ کھولا،

اشرف خان نے دو، عالم زیب نے دو، سفیان نے ایک اور سازو اچکزئی نے بھی ایک وکٹ لی سی ڈی سی مقرہ اوورز میں 144 رنز ہی بناسکی اس موقع پر مہمان خصوصی شارق جعفرانی کا کہنا ہے تاکہ مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے

اویس آٹوز نے اپنی بہترین باؤلنگ سے کامیابی سمیٹی اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ مزید پلاننگ کریں گے، سی ڈی سی کے کپتان شیخ مطلوب کا کہنا تھا کہ اس عمر میں بھی کھیل رہے ہیں باؤلنگ کا خاصہ دباؤ تھا

جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، کامیابی سمیٹنے والے کپتان طلحٰہ احمد بٹ نے کہا کہ سب سے پہلے سی ڈی سی کے سی ایف او شارق جعفرانی کا بہت مشکور ہوں

کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی میچ کے حوالے سے اگر دیکھا جائے مخالف جانب سے بیٹنگ اور باؤلنگ کا خاصہ دباؤ تھا

پر ہماری بہترین حکمت عملی کے تحت عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو مقررہ اوور میں 144 رنز پر ڈھیر کیا، اختتام پر مہمان خصوصی شارق جعفرانی نےیکجہتی کشمیر کرکٹ کپ میں اویس آٹوز ٹیم کے بہترین کپتان اوربہترین باؤلر طلحٰہ احمد بٹ، بہترین بیٹسمین عالم زیب اور مین آف دی میچ اشرف خان کو ٹرافیاں پیش کی

اس کے ساتھ ساتھ ونر اور رنر اپ ٹرافیاں بھی دی۔

 

error: Content is protected !!