نیشنل گیمز گولڈ میڈلسٹ مراد علی کے اعزاز میں تقریب

 

 

 

نیشنل گیمز گولڈ میڈلسٹ مراد علی کے اعزاز میں تقریب

 

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان کی جانب سے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پلیئر مراد علی کو ساڑھے چار لاکھ روپے اور دیگر تحائف پیش کئے گئے

اس سلسلے میں خصوصی تقریب پشاور سپورٹس کمپلیکس بیڈمنٹن ہال میں منعقد ہوئی اس موقع پر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان‘ سیکرٹری امجد علی‘

سیکرٹری اولمپک ذوالفقار بٹ سمیت دیگر آفیشلز موجود تھے اس موقع پر کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے بیڈمنٹن چیمپئن مراد علی کو دوسری مرتبہ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر نقد انعام اور تحائف دئیے

اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صوبے اور ملک و قوم کا نام مزید روشن کریں گے۔

 

 

error: Content is protected !!