تائیکوانڈو جسمانی و دماغی صحت کا کھیل ہے، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ تائیکوانڈو کوریا کا روایتی مارشل آرٹ ہے جو جسمانی لڑائی کی مہارت سکھاتا ہےاور یہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے سکھایا جا رہا ہے،
اس عالمی شہرت یافتہ کھیل تائیکوانڈو کو اب اولمپکس میں ایک سرکاری کھیل سمجھا جاتا ہے، یہ تربیت ہمیں سکھاتی ہے کہ اپنی روح کو تربیت دے کر اپنے جسم اور دماغ کو کیسے بہتر بنایا جائے اور آج یہ ہماری فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیمانے پر پہچانا جاتا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو محمد صدیق اسکاؤٹس اسپورٹس ابوالحسن اصفہانی روڈ میں یونیورسل ٹائیگرز تائیکوانڈو کے زیر اہتمام سندھ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ باذل صدیقی تائیکوانڈو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پروگرام میں سیکرٹری ڈی ای پی ڈی طحہٰ فاروقی نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر فہیم صدیقی اور طلباء کے والدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔