محمد حفیظ بورڈ کیساتھ محاذ آرائی سے گریزکریں،شعیب اختر

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دورہ انگلینڈ کو اہم قرار دے دیا۔ یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے کورونا ٹیسٹ کے معاملے پر تھوڑی بد انتظامی دکھائی او ر کھلاڑیوں کے رینڈم ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کردیا جس کے باعث زیادہ مثبت نتائج سامنے آئے جبکہ متبادل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی مشکوک نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ ٹیسٹ کئے جائیں گے تو اتنے ہی زیادہ پازیٹو کیسز سامنے آئیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز نے دورہ برطانیہ کو سامنے رکھتے ہوئے بائیو سکیور ماحول بنایا جس کے بعد اپنے پندرہ بیس کھلاڑیوں کو طلب کر کے کورونا ٹیسٹ کئے ۔ انہوں نے کہا کہ محمدحفیظ کو سوشل میڈیا پر کورونا ٹیسٹ کے نتائج ڈال کر پی سی بی سے محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے تھا کیونکہ اگر وہ ایسا طرز عمل اپنائیں گے تو ان کیلئے مسائل کھڑے ہوں گے اور بورڈ کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کا فائدہ نہیں ہے ،ایسا کر کے محمد حفیظ نے غلطی کی۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کا اپنے اطمینان اور فیملی کی حفاظت کیلئے ٹیسٹ کرانا اچھی بات ہے تاہم انہیں سوشل میڈیا پر رپورٹ نہیں جاری کرنا چاہئے تھی ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کا شکارہونے کے بعد کھلاڑیوں میں کمزوری آتی ہے ، ٹانگیں متاثر ہوتی ہیں اور کمزوری کے باعث ایک ایتھلیٹ کو اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی دکھانے میں مشکل ہوتی ہے ۔

error: Content is protected !!