فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ ؛ پاکستان کےحمزہ سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

 

 33 ویں فجر اوپن تاٸیکوانڈو G-1 چیمپئن شپ میں پاکستان کےحمزہ سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

فائنل میں ایران کے ابراہیم حسینی کو شکست۔ شاہ زیب نے سلور میڈل اپنے نام کیا

تہران میں کھیلے گئے87 پلس کیٹیگری کے فائنل میں حمزہ سعید نے ایران کے محمد ابراہیم حسینی کو شکست دی، پاکستانی فائٹر نے 9-1 اور 14-3 سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں حمزہ سعید نے ایران کے عامر محمد کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی ، مائنس 54 کیٹیگری فائنل میں پاکستان کے شاہ زیب خان کو ایرانی کھلاڑی نے شکست دیدی، شاہ زیب نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایران نے پہلی اور پاکستان نے دوسری پوزیشن جبکہ قازقستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والےحمزہ سعید فجر اوپن کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستانی ٹیم تہران میں ہی 16 سے 19 فروری تک ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹیم 21 سے 22 فروری تک ایشین کلب تائیکوانڈو چیمپئن میں بھی حصہ لے گی۔

error: Content is protected !!