ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گیا۔

 

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گیا۔

ہفتہ کی رات کو ہونے والے اس میلے کا آغاز رنگاررنگ تقریب سے ہوا، جس میں سینکڑوں شائقین کرکٹ شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں معروف گلو کارعارف لوہار نے سٹیج پر شاندار پرفارمنس کر کے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے-

دیگر فنکاروں میں علی ظفر،آئمہ بیگ اور نوری بینڈ نے بھی پرفارم کیا۔ تقریب میں فائر ورکس اور لیزر لائٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے-

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گیا، میلے کا آغاز رنگاررنگ تقریب سے ہوا، جس میں سینکڑوں شائقین شریک ہوئے۔

ملک کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں،

غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، لورکن ٹکر، ڈینیئل سیمز، ڈیوڈ ویسا، ریسی وینڈر ڈوسین، ٹائمل ملز، تبریز شمسی، لیوک وڈ، جارڈن کاکس، ڈیرن سیمی اور روی بوپارا پاکستان پہنچ گئے۔

تقریب میں فائر ورکس اور لیزر لائٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ، ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا

 

تعارف: News Editor