پی سی بی کو براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کردیا گیا ؛ نوٹیفکیشن جاری

پی سی بی کو براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے،

پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال دیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کر دیئے گئے، پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا۔

اس حوالے سے نگران حکومت نے نوٹیدکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کر دیئے گئے ہیں،پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی اب وزارت بین الصوبائی رابطہ کو جوابدہ نہیں ہوگا،اس نوٹیفیکیشن کے بعد سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔
دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز پہلے وزارت آٸی پی سی جاری کرتی تھی۔

error: Content is protected !!