مسٹر کے پی ، جونئیر مسٹر کے پی ، مسٹر پشاور اور جونئیر مسٹر پشاور کے مقابلوں کا انعقاد

مسٹر کے پی ، جونئیر مسٹر کے پی ، مسٹر پشاور اور جونئیر مسٹر پشاور کے مقابلوں کا انعقاد
پی ایس بی پشاور سنٹر کے ڈائریکٹر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،

مسٹر ساﺅتھ ایشیاءاعجاز سمیت دیگر نے ججز کے فرائض انجام دئیے

کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر کے جمنازیم میں مسٹر کے پی ، جونئیر مسٹر کے پی ، مسٹر پشاور اور جونئیر مسٹر پشاور ، فزیک اورماسٹر باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد کئے گئے

جس میں صوبے بھر کے مختلف کلبوں سے تعلق رکھنے والے ستر سے زائد تن سازوں نے شرکت کی ان تن سازوں کا تعلق پشاور ، کوہاٹ ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، دیر ، ڈی آئی خان ، بنوں ، ہنگو اور ہزارہ کے مختلف کلبوں سے تھا

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور کے ڈائریکٹر تھے کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اعجاز احمد اور تاج محمد خان نے باقاعدہ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کیا

اس موقع پر مسٹر ساﺅتھ ایشیا اعجاز احمد اور سابق مسٹر کے پی محمد اسماعیل سابق مسٹر پشاور فقیر شاہ شبیر احمد اور سابق مسٹر کے پی محمد علی بھی موجودتھے

جبکہ کوہاٹ کے جنرل سیکرٹری محمد وسیم صدر محمد حفیظ اور ڈسٹرکٹ پشاو ر کے سیکرٹری تاج محمد خان اور نائب صدر خان گل بھی موجود تھے

جنہوں نے ججز کے فرائض بھی سرانجام دئیے اور انہوں نے مختلف پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شیلڈ اور انعامات بھی تقسیم کئے اس موقع پرکثیر تعداد میں شائقین تن سازوں نے دل کھول کر تن سازوں کو داد دی

error: Content is protected !!