خیبرپختونخواہ کے چار بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کر لیا گیا

خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے چار کھلاڑیوں کو پاکستان کے مختلف سطح پر کھیلنے والے مقابلوں کیلئے منتخب کرلیا گیا

مسرت اللہ جان

پشاور، خیبرپختونخوا کے چار باصلاحیت بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو آئندہ ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو اس کھیل میں صوبے کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوںکو ظاہر کررہے ہیں.

ان میں خیبرپختونخوا نے پاکستان کی انڈر 15 اور انڈر 17 دونوں ٹیموں میں چار کھلاڑی شامل کیے ہیں۔منتخب ہونیوالے ان ینگ سٹارزمیں عبدالحسیب خان اور محمد عیان انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ قاری محمد عمر اور فہد احمد انڈر 17 ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔

اس طرح ساو¿تھ ایشیا چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹمیںجو کہ اسلام آباد میں 3 سے 7 مارچ تک جناح سپورٹس کمپلیکس لیاقت جمنازیم میں منعقد ہونے والی ساو¿تھ ایشا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مدمقابل ہوں گی۔

جبکہ بین الاقوامی مقابلوں میں چیمپیئن شپ میں ہندوستان، سری لنکا، ایران، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، افغانستان، اور پاکستان شامل ہیں

اس وقت خیبر پختونخواہ میں بیڈمنٹن کا کھیل بہترین ہے اور عروج پا رہا ہے خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، جس کی قیادت عہدیداران ظفرعلی صدر، امجد خان اور صداقت شاہ کررہے ہیں،

کوچ حیات اللہ کے ساتھ، جنہوں نے صوبائی سپورٹس ڈائرئیکٹریٹ میں ان کھلاڑیوں کی تربیت بھی کی ہے .ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کی بیڈمنٹن اکیڈمی کے ذریعے اس نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کا سہرا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!