سردار سحر گل خان خلجی باکسنگ چیمپین شپ کامیابی کے ساتھ اختیام پذیر

 

سردار سحر گل خان خلجی باکسنگ چیمپین شپ کامیابی کے ساتھ اختیام پذیر

 چیمپین شپ پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کےتعاون سے کچلاک باکسنگ اکیڈمی میں ہوا جس کی مہمان خصوصی نعیم خان خلجی اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی مینگل تھے

ان کے ہمراہ فائنانس سیکرٹری عبداللہ رند۔ انجینیئر جاوید ہزارہ ڈسٹرکٹ پشین کے ۔ صدر صنوبر خان ۔ ڈاکٹر نسیم بھی تھے اس چیمپین شپ میں پشین کوئٹہ اور کچلاک کے کلبوں کے درمیان مقابلہ ہوا

جس میں کچلاک باکسنگ اکیڈمی نے پانچ گولڈ چار سلور لے کر پہلی پوزیشن لی۔ علی باکسنگ اکیڈمی پشین نے چار گولڈ دو سلور کے ساتھ دوسری پوزیشن فجر باکسنگ اکیڈمی کوئٹہ نے چار گولڈ ایک سلور کہ ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

مہمان خاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے بہت خوشی ہوئی کچلاک میں باکسنگ چمپین شپ دیکھنے کو ملا محمد اصف کاکڑ کو کامیاب چیمپین شپ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں عبدالغنی مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا

انشاءاللہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں چیمپین شپ کروائے بلوچستان میں باکسنگ کا انتہائی ٹیلنٹ ہے صرف ان کو حکومتی سرپرستی ہونی چاہیے عبداللہ رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا

انشاءاللہ بہت جلد ایک بہت بڑا چیمپین شپ کوئٹہ میں کرائیں گے جو کہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے باکسر ائیں گے مہمان خاص نے کھلاڑیوں کو مڈل اور ٹیکنیکل افیشل اور دیگر مہمانوں کو شیلڈ دیا اخر میں محمد اصف نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا

error: Content is protected !!