پی ایس ایل 9،لاہور قلندرز کومسلسل پانچویں شکست ؛ پشاور زلمی کی دوسری کامیابی

پی ایس ایل کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے ہدف 212 کے تعاقب میں لاہور قلندرز 6 وکٹوں پر 203 رنز بناسکی اور یوں اسے 8 رنز سے شکست کھانا پڑی۔

پشاور زلمی کے 212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناسکی۔

رسی وین ڈیر ڈوسن 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے باوجود ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، جس میں راسی وان 105 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے لیکن ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے ۔

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان 211 رنز بنائے، اوپنر بابر اور صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر نمایاں رہے۔

علاوہ ازیں رومین پاؤل نے 20 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث 12 اور والٹر 2 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔  لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں اب تک کوئی بھی فتح حاصل نہیں کر پائی ہے جبکہ پشاورزلمی کھیلے گئے تین میچز میں سے صرف ملتان سلطانز سے ایک میچ جیت سکی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز کے پاس کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

لاہور قلندرز کا سکواڈ ; فخر زمان ، صاحبزادہ فرحان، وینڈر ڈوسن، شائے ہوپ، سکندر رضا، کارلوس بریتھ ویٹ، احسن بھٹی، جہان داد خان، شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، محمد عمران، زمان خان

پشاور زلمی کاسکواڈ ; صائم ایوب ، بابر اعظم(کپتان)، محمد حارث، حسیب اللہ خان، رومن پاول، عارف یعقوب، آصف علی، پاؤل ولٹر، لُوک وُڈ، نوین الحق، سلمان ارشاد

error: Content is protected !!