پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے ہرا دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 167 رنز ہی بنا پائی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خواجہ نافع نے 36، کپتان ریلی روسو نے 30، سعود شکیل نے 24 جبکہ شرفین ردرفورڈ نے 21 رنز سکور کیے،
جیسن روئے، محمد عامر اور ابرار احمد نے 12،12 رنز بنائے، سجاد علی 2، محمد وسیم 1 رن ہی بنا پائے جبکہ عقیل حسین 9 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ویلی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ آفتاب ابراہیم نے 2 اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس 72 اور کپتان محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے
جبکہ عثمان خان نے 14 رنز سکور کیے، طیب طاہر 35 اور خوشدل شاہ 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
ملتان سلطانز اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں 4 میں فاتح رہی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا رہا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 4 میچز کھیل کر 3 میں فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ آج کے میچ میں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ ; ریلی روسو کپتان، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد
ملتان سلطانز کا اسکواڈ ; محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علی