پی ایس ایل9؛ ملتان سلطانز کا گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیدیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس 72 اور کپتان محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

جبکہ عثمان خان نے 14 رنز سکور کیے، طیب طاہر 35 اور خوشدل شاہ 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

ملتان سلطانز اب تک ایونٹ میں اپنے چار میچز کھیل چکی ہے جس میں تین میں فاتح رہی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا رہا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک تین میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ ; ریلی روسو کپتان، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد

ملتان سلطانز کا اسکواڈ ; محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علی

error: Content is protected !!