18ویں سندھ گیمز ؛ دوسرے دن کے کھیلوں کے مقابلوں کے نتائج

 

اسندھ گیمز کے دوسرے دن شہر کے تمام معروف کھیلوں کے میدان سج گئے مختلف گرانڈز پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں نے سماں باندھ دیا۔ آج ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کے نتائج کے مطابق۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 18ویں سندھ گیمز سافٹ بال ایونٹ کے دوسرے دن کے میچز میں حیدرآباد نے کراچی کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد05 کے مقابلے 4 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کی جانب سے فراز اعجاز، شاہ رخ خان، سمیر اور ارباز نے ایک ایک رن بنایا۔حیدرآباد کے لییبابر، ہمت، کامران جٹ اور کامران شاہ نے ایک ایک رن بنایا۔حیدرآباد نے 05 جبکہ کراچی نے 04 رنز بنائے۔

سکھر نے حیدرآباد کو 9-6 رنز سے شکست دی ۔سکھر کیجانب سے فہد، عظیم، عاصم اور موسی نے دودو رنزبنائے جبکہ کامران اور شاکر نے ایک ایک رن بنایا۔ مناف نے شاندار تین رنز بنائے۔

حیدرآباد کی جانب سے سیف اور نبیل نے ایک ایک رن بنایاکامران جٹ، کامران شاہ اور شعیب نے دو دو رنز بنائے۔ سافٹ بال خواتین کا فائنل لاڑکانہ بمقابلہ کراچی جبکہ مردوں کا فائنل کراچی بمقابلہ سکھر ہوگا۔

نیا ناظم آباد میں ٹینس ایونٹ(مرد) کراچی نے میرپورخاص کو شکست دی۔ زبیر راجہ ے جلال الدین (میرپورخاص) کو شکست دی۔ ، ٹیم ایونٹ (مرد) حیدرآباد نے سکھر کو شکست دی۔

نادر بچانی (حیدرآباد) نے ظہیر (سکھر) کو شکست دی ۔ شیراز بھنڈ (حیدرآباد) نے راشد علی (سکھر) کو شکست دی۔ ٹیم ایونٹ خواتین میں کراچی نے حیدرآباد کو شکست دی۔ صورایا بس نے وردہ (حیدرآباد) کو شکست دی۔ لاڑکانہ نے میرپورخاص کو 2ـ0 سے شکست دی۔ ارم بلوچ (لاڑکانہ) نے درگھہ (MPK) کو شکست دی،

ماہ رخ حسین (لاڑکانہ) نے اقراء (MPK) کو شکست دی۔ انفرادی سنگلز مرد میں زبیر راجہ (کراچی ) نے ظہیر (سکھر) کو شکست دی۔ شیراز بھنڈ (حیدرآباد) نے عبدالرحمان (MPK) کو شکست دی۔

انفرادی سنگلز خاتون ایسشل آصف (کراچی ) نے اقراء (ایم پی کے) کو شکست دی۔ نور فاطمہ (حیدرآباد) نے ماہ رخ (لاڑکانہ) کو شکست دی۔ انفرادی ڈبلز (مرد) نور مصطفی محمد آصف (کراچی ) کی پٹائی ظہیرعبدالرشید (سکھر) نادر مزمل (ہائیڈ) نے مظہر علی شیریار احمد (mpk) کو سے ہرایا۔

انفرادی ڈبلز (خواتین) میں ایشل آصف تحریم یوسف (کراچی ) نے ارم بلوچ ماہ رخ کو ہرا دیا نور فاطمہ وردہ (ہائیڈ) نے اقرا درگھہ (MPK) کو سے شکست دی۔

نیوکراچی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے سیپک ٹاکرا مردوں کے ایونٹ میں کراچی، حیدرآباد’ میرپور خاص اور بے نظیر آباد کی ٹیموں نے سیمی فائنل برتھ حاصل کرلی جبکہ وومینز میں انہی شہروں کراچی حیدرآباد’

میرپورخاص اور بے نظیر آباد نے رسائی حاصل کر لی۔ فائنل مقابلے اتوار کو ہونگے۔ مینز میں کراچی کا مقابلہ حیدرآباد جبکہ میرپورخاص کا مقابلہ بے نظیر آباد سے ہوگا جبکہ وومینز ایونٹ میں کراچی اور بے نظیرآباد اور دوسرے سیمی فائنل میں حیدرآباد اور میرپورخاص کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گے۔

سائیکلنگ میں آج کا دن کراچی کے ذوہیب بلوچ کے نام رہا جبکہ حتمی نتائج کے مطابق کراچی نے 5گولڈ’ 1سلور’ 1براؤنز میڈل کے ساتھ نمبر ون قرار پایا جبکہ میرپور خاص ایک گولڈ دو سلور ایک برونز میڈل کے ساتھ دوسرے سکھر نے دو سلور تین برونز میڈلز کے تیسری پوزیشن نام کی۔

تفصیلی نتائج کے مطابق 50 کلومیٹر سرچ ریس میں کراچی کے ذوہیب بلوچ نے ایک گھنٹہ 18 منٹ ٹائمنگ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ 100کلومیٹر ٹیم ایونٹ میں ذوہیب’ ذکریا’ عرفان ریاض بلال اور شہباز نے کراچی کو گولڈ میڈل دلایا۔

ایک کلو میٹر اسپرینٹ ریس میں میر پور خاص کے بلال بلوچ نے ایک منٹ نو سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ 10 کلومیٹر اسپرنٹ ریس میں کراچی کے ذوہیب بلوچ نے 22منٹ 10سیکنڈ ٹائمنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

50کلومیٹر ڈبلز ریس میں کراچی کے ذوہیب اور بلال نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔ انہوں نے یہ فاصلہ ایک گھنٹہ 22 منٹ میں فاصلہ طے کیا۔ 15 کلو میٹر فلیگ ریس میں کراچی کے ذوہیب بلوچ نے 33 منٹ 59سیکنڈ میںفاصلہ طے کرکے گولڈ جیتا۔

والی بال وومینز ایونٹ میں حیدرآباد اور کراچی نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی، سیمی فائنل میں کراچی نے سکھر اور حیدرآباد نے بے نظیرآباد کو شکست دیکر آج ہونے والے فائنل میں جگہ بنائی۔

باسکٹ بال ایونٹ سیمی فائنل میں میرپور خاص نے گذشتہ گیمز کی رن اپ حیدرآباد کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی نے لاڑکانہ کے خلاف میدان مار لیا۔

اتوار کو فائنل میں کراچی اور میرپورخاص مقابل ہونگے جبکہ حیدر آباد اور لاڑکانہ تیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گے۔

ٹگ آف وار بوائز میں کراچی’ سکھر’ بے نظیرآباد اور میر پور خاص نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔سیمی فائنل اور فائنل آج ہونگے۔ مکسڈ مارشل آرٹ میں کراچی حیدرآباد’ سکھر’ لاڑکانہ نے سیمی فائنل رسائی حاصل کی۔

error: Content is protected !!