عیدالفطر کے بعد پشاور میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونگی ؛ جمشید بلوچ

 عیدالفطر کے بعد پشاور میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونگی،

سپیشل پیپلز گیمزاور انٹر مدارس گیمز کھیلے جائینگے،جمشید بلوچ

محکمہ خیبرپختونخواہ نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ عید الفطر کے بعد شروع ہوگا،بینائی سے محروم کرکٹرز پر مشتمل پاکستان سپر لیگ 20تا25اپریل کھیلی جائے گی،

جبکہ 30اپریل تا 2مئی پشاور میں سپیشل پیپلز گیمز اور انٹر مدارس گیمز منعقد ہونگے،جسکے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اس با ت کافیصلہ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل جہاں بخت کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں ڈی جی سپورٹس عبدالناصر،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رشید ہ غزنوی،

ڈائریکٹر عزیزاللہ خان،ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جعفر شاہ بھی موجود تھے۔اجلاس میں بتایاگیاکہ عیدالفطر کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں شروع ہوں گی،

جس سے یقیناکھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم ہونگے۔ شیڈول کے مطابق 20تا25اپریل کوپشاور میں بصارت سے محروم کرکٹرزپر مشتمل پاکستان بلائنڈ سپر لیگ منعقد ہوگاجس میں ملک بھر سے ٹیمیں شریک ہوں گی۔

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور جمخانہ کرکٹ گراو¿نڈ پر منعقدہ یہ ٹورنامنٹ پشاورکرکٹ آف دی بلائنڈ اورسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اشراک سے ہوگا،اسکے علاوہ گزشتہ سالوں کی طرح قومی سطح کے سپیشل پیپلز گیمز،

انٹر مدارس گیمزمنعقد ہونگے،انٹر مدارس گیمز میں کرکٹ،والی بال اور فٹ بال کے ایونٹس کرائے جائیں گے،جبکہ سپیشل پیپلزگیمزمیں کرکٹ،فٹ بال،آرچری،والی بال،بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس سمیت 20مختلف کھیلوں میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ نے بتایاکہ پشاور میں آئندہ کھیلوں کے مقابلے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے، نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینے اور سپورٹس مین شپ اور اتحاد کی

اقدار کو فروغ دینے کے لیے خطے کی غیر متزلزل لگن کا مظہر ہیں۔ان گیمز کے انعقاد سے سپورٹس کمیونٹی کے متحرک جذبے کوفروغ ملے گی۔

error: Content is protected !!