بٹگرام اور پشاور کے نئے بننے والے سپورٹس کمپلیکسز سے سیکشن فور کیوں ہٹایا ؟

بٹگرام اور پشاور کے نئے بننے والے سپورٹس کمپلیکسز سے سیکشن فور کیوں ہٹایا ، سپورٹس ڈائریکٹریٹ معلومات دینے سے انکاری

پشاور.. صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سپورٹس کمپلیکس کیلئے مختص زمین اور سیکشن فور ہٹانے سے متعلق معلومات دینے سے انکاری ہے ، شہری نے چھ دسمبر 2023 کو خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں درخواست جمع کروائی تھی

جس میں صوبے کے مختلف علاقوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے مختص مختلف زمینوں کی قیمت اور اس کے کورڈ ایریا سے متعلق معلومات طلب کی گئی تھی –

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت طلب کئے گئے رپورٹ میں بٹگرام اور پشاور میں نئے سپورٹس کمپلیکس کی ملکیت اور اس جگہ پر لگنے والے سیکشن فور کے لگانے اور حال ہی میں اسے ہٹانے اور منظوری دینے سے متعلق معلومات طلب کی تھی

اسی طرح پشاور اور بٹگرام میں سیکشن فور ہٹانے اور ان جگہوں کو جو قبل ازیں منظور ہوئے تھے اس کی جگہ نئے جگہوں کے انتخاب اور طریقہ کار سے متعلق سوالات طلب کئے گئے تھے-

حال ہی میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے ایک سیاسی شخصیت کے کہنے پر بٹگرام اور پشاور کے دو جگہوں پر جس پر کئی سالوں سے سیکشن فور لگایا گیا تھا جہاں سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہونے تھے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناءپر سیکشن فور بھی ختم کردیا .

یہ درخواست پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری نے چھ دسمبر کو طلب کئے تھے تاہم مقررہ دنوں سے زائد دن گزرنے اور نئے سال 2024 کے آنے کے بعد دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے پر اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن میں اس حوالے سے درخواست جمع کرادی تھی

جس میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے اس معاملے میں بازپرس کی جائے. اور یہ معلومات اب رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے انفارمیشن آفیسر سے حاصل کرکے شہری کو دیں.

error: Content is protected !!