نیشنل انڈر 18 جونئیر والی بال چیمپئن شپ یکم مارچ سے شروع ہوگی ، خالد وقار چمکنی

نیشنل انڈر 18 جونئیر والی بال چیمپئن شپ یکم مارچ سے شروع ہوگی ، خالد وقار چمکنی

نیشنل انڈر18 جونئیر والی بال چیمپئن شپ یکم مار چ سے پشاور میں شروع ہورہی ہیں جو پانچ مارچ تک جاری رہے گی خیبرپختون±خواہ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر کے جمنازیم ہال میں ہونیوالے اس والی بال چیمپئین شپ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی –

اس چیمپئن شپ میں پنجاب کی دو ٹیمیں ہونگی اسی طرح خیبرپختونخواہ کی دوٹیمیں بھی شریک ہوگی جبکہ اسلام آباد ، گلگت بلتستان ،کشمیر سمیت تین ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں آرمی ، واپڈا اور ائیرفورس کی ٹیمیں حصہ لینگی ،

خالد وقار چمکنی سیکرٹری جنرل خیبرپختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن کے مطابق جونئیر والی بال چیمپئن شپ میں کارکردگی کی بنیاد پر انڈر 21 کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا

جس کیلئے کیمپ لگے گا اور انہیں برازیلین کوچز ٹریننگ دینگے جو بعد ازاں ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے .

خالد وقار چمکنی کے مطابق اس وقت پشاور میں چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں انہوں نے والی بال فیڈریشن کے چوہدری محمد یعقوب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن کو الاٹ کیا ہے جن کی کامیابی کیلئے ہم کوشاں ہیں.

error: Content is protected !!