چوہدری ظہور الٰہی کرکٹ اسٹیڈیم گجرات کی تزئین و آرائش کرائیں گے ؛ ملک ذوالفقار

 


چوہدری ظہور الٰہی کرکٹ اسٹیڈیم گجرات کی تزئین و آرائش کرائیں گے: ملک ذوالفقار

 ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں

کھیل کے میدان آباد کرنا ہمارا مشن ہے: سابق ممبر گورننگ باڈی پاکستان کرکٹ بورڈ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے سابق رکن ملک ذوالفقار نے چوہدری ظہور الٰہی کرکٹ اسٹیڈیم گجرات کی تزئین و آرائش کرانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے سابق رکن ملک ذوالفقار اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر ملک فیصل خورشید نے نسیم شاہ اور ان کے دیگرکرکٹ لورز ساتھیوں کی طرف سے خصوصی دعوت پر چوہدری ظہور الٰہی کرکٹ اسٹیڈیم گجرات کا دورہ کیا۔

نسیم شاہ نے کرکٹ بیٹ اور بال سمیت کھیلوں کادیگر اعلیٰ کوالٹی سامان بنانے والی کمپنی(MB سپورٹس)کے چیف ایگزیکٹیو اور سابق ممبر گورننگ باڈی پی سی بی ملک ذوالفقار اور ملک فیصل خورشید کو اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

اس موقع پر ملک ذوالفقار نے چوہدری ظہور الٰہی کرکٹ اسٹیڈیم گجرات کے ایک اسٹینڈ کی فوری طورپر تزئین و آرائش کرانے کا اعلان کیا۔اور گجرات میں کرکٹ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے پر نسیم شاہ اور ان کی پوری ٹیم خراج تحسین پیش کیا۔اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پی سی بی گورننگ باڈی کے سابق ممبر ملک ذوالفقاراورڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر ملک فیصل خورشیدکا مشترکہ طور پرکہنا تھا کہ سیالکوٹ ریجن میں گراونڈز آباد کرنا ہمارا مشن ہے ،

اللہ تعالیٰ اس میں ہمیں کامیابی عطاءکریں،کھیل کے میدان آباد کرکے ملک کی نوجوان نسل کو منشیات اور کلاشنکوف کلچر سمیت دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ بنانے ہماری زندگی کا مقصد ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے سابق رکن ملک ذوالفقار نے کہا کہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کرکٹ لورز ہیں

وہ ملکی کرکٹ کو گراس روٹ لیول سے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں ،سیالکوٹ ریجن اورڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے ان کا بھر پور ساتھ دیں گے

error: Content is protected !!