تین روزہ سپورٹس جرنلسٹس گالا اختتام پزیر،وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد اور ڈی جی کھیل آصف لانگو نے انعامات تقسیم کیں۔
کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)
تین روزہ سپورٹس جرنلسٹس گالا اختتام پذیر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ( ر) سعد بن اسد و ڈائریکٹر جنرل کھیل آصف لانگو نے کامیاب سپورٹس جرنلسٹس میں انعامات تقسیم کیے،
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایوب سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سپورٹس جرنلسٹس کیلئے بلوچستان کے تاریخ میں پہلی بار سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 3 روز تک جاری رہنے کے بعد کامیابی کے ساتھ آج اختتام پزیر ہوا،
سپورٹس گالا میں 4 مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل تھے جن میں بیڈ مینٹن،والی بال،ہاکی اور فٹسال گیم شامل تھے کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی بھر پور شرکت نے ایونٹ کو کامیاب بنایا
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ سپورٹس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لئے اس طرح کے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد قابل تحسین ہے صحافیوں کو پشہ ورانہ زمہ داریوں کی وجہ کھیل کود کے مواقع بہت کم ملتے ہیں صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا
کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہے صحافی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس خوبصورت ماحول کو دیکھ کر خواہش ہے
کہ اس طرح کے سپورٹس ایونٹس مزید منعقد ہو، انہوں نے کہا ہے سپورٹس جرنلسٹس نے عرصہ دراز سے بلوچستان میں سپورٹس کی کوریج کرکے اس کو زندہ رکھا ہوا ہے،
سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کئی سالوں سے کھلاڑیوں کی آواز اور ان کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل و محکمہ تعلیم میں سپورٹس جرنلسٹس کیلئے کوٹہ سسٹم ہونا چاہئے اس سلسلے میں اقدامات کریں گے،
اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد، ڈائریکٹر جنرل کھیل آصف لانگو نے رنر و ونر ٹیموں میں ٹرافی جبکہ بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیں۔
آخر میں صدر بسجا محمد شاہ و سیکرٹری عبداللہ جان نے مہمانان گرامی کے اعزاز میں شیلڈز پیش کیے اور ایونٹ میں آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔