سیکریٹری حیدرآباد اولمپک پرویز احمد شیخ کی چیئرمین یو سی 112 مظفر حسین صدیقی سے ملاقات
احمد نواز و رمیز راجہ کے ہمراہ اسکیٹنگ ایرینا سمیت کھیلوں کے گرائونڈز، کورٹس اور واکنگ ایریا و پارکس کی بحالی پر شکریہ ادا کیا
مظفر صدیقی نے تائیکوانڈو ماسٹر عثمان دانش اور مختلف کھیلوں کے انڈر 14 کھلاڑیوں کی موجودگی میں جاری کاموں سے آگاہ کیا
سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی پرویز احمد شیخ نے ممبران کمیٹی احمد نواز اور رمیز راجہ پر مشتمل وفد کے ہمراہ یوسی 112 لطیف آباد کے چیئرمین مظفر حسین صدیقی سے اسکیٹنگ اسپورٹس ایرینا میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر تائیکوانڈو ماسٹر عثمان دانش، علاقہ مکین اسلم پرویز اور مختلف کھیلوں کے انڈر 14 کھلاڑی و انکے والدین موجود تھے۔ وفد نے چیئرمین کی جانب سے یوسی 112 شاہ لطیف آباد ٹاون میں اسکیٹنگ ایرینا سمیت کھیلوں کے گرائونڈز، کورٹس اور واکنگ ایریاز و فیملی پارکس کی بحالی
اور انکی تزئین و آرائش کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور علاقے کے بچوں، کھلاڑیوں اور شہریوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں و تفریح کے مواقع فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
مظفر حسین صدیقی نے وفد کا خیرمقدم کیا اور اپنی یوسی کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے لیئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر پرویز احمد شیخ نے وفد میں شامل اسپورٹس آرگنائزرز اور گرلز اسپورٹس کے لیئے کمیٹی کی عہدیدار عائشہ ارم، انیلا مہوش سمیت اولمپک اسپورٹس کی جانب سے ہرممکن
کووآرڈینیشن و تکنیکی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ گراس روٹ لیول سے ہی مختلف ٹیلینٹس کو روشناس کرکے کھیلوں کے باقائدہ مقابلوں کے لیئے تیار کیا جائے۔