انٹرنیشنل فٹبال کوچ الیکس پائیک کراچی پہنچ گئے

 

کراچی کے فٹبالرز کے لیے بڑی خوشخبری۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ذاتی کوششوں سے انڈر 15 فٹبالرز کو آگے بڑھنے کا بڑا موقع مل گیا۔سوئیڈن ٹاؤن فٹبال کلب کے کوچ الیکس پائیک انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز کیلیے کراچی پہنچ گئے۔ کمشنر کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انڈر 15 فٹبالرز کے ٹرائلز 21 تا 25 مارچ کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں منقعد کئے جا رہے ہیں ۔ جس میں الیکس پائیک 300 بچوں کے فٹبال ٹرائلز کی نگرانی کریں گے ۔ ٹرائلز میں ٹیلنٹڈ بچوں کی ٹیم بنائی جائے گی ، جن میں سے بہترین بچوں کو فٹبال کی ٹریننگ کےلئے انگلینڈ روانہ کیا جائے گا اور بچوں کی تربیت کے تمام اخراجات سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب برداشت کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل برطانیہ کے سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب سے معاہدہ کیا تھا ، میں سوئنڈن فٹبال کلب کا مشکور ہوں کہ معاہدے پر بڑی تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے ۔ کراچی کے ٹلینٹیڈ بچے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور آگے بڑھ کر فٹبال میں اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں ۔

error: Content is protected !!