امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے یوگینڈا کو 125 رنز سے شکست دے دی،
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے، جواب میں یوگینڈا کی ٹیم 16ویں اوور میں 58رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز رحمان اللہ گرباز نے 76 اور ابراہیم زدران نے 70 رنز بنائے۔ بولنگ میں فضل حق فاروقی نے کیریئر بیسٹ 9 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ راشد خان، نوین الحق نے 2،2 جبکہ مجیب الرحمان نے 1وکٹ حاصل کی۔
یوگینڈا کی جانب سے سب سے زیادہ 14 رنز رابنسن ابویا اور ریاضت علی شاہ نے 11 رنز بنائے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہیں جا سکا۔ بولنگ میں کوسمس کیوٹا، برائین مسابا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ الپیش رمضانی نے 1وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کا اسکواڈ؛ افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان، وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، نجیب اللہ زردان، محمد نبی، گلبدین نائب، عزمت اللہ عمر زئی، کریم جنت، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
یوگنڈا کا اسکواڈ ؛ یوگنڈا کی ٹیم میں کپتان برائن مسابا، رونک پٹیل، کیپر سیمن سیسازی، روجر مکاسا، ریاضت علی شاہ، دنیش نکرانی، الپیش رامجانی، روبن سن اوبویا، بلال حسن، کوسمس کیئووٹا، اور ہینری سین یونڈو شامل ہیں۔