پاکستان ٹیگ بال ٹیم انٹر نیشنل چمپئن شپ کیلئے ویتنام روانہ ہوگئی

پاکستان ٹیگ بال ٹیم انٹر نیشنل چمپئن شپ کیلئے ویتنام روانہ ہوگئی

اسلام آباد: قومی ٹیگ بال ٹیم ویتنام کھیلی جانیوالی انٹر نیشنل چمپئن شپ کیلئے روانہ ہوگئی،دورکنی قومی ٹیک بال ٹیم کی قیادت ہدایت الرحمن کرینگے،جبکہ آفیشل شاہ فہدہونگے۔

ویتنام میں ہونیوالی انٹر نیشنل ٹیگ بال چمپئن شپ میں دنیابھر سے 70ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔باضابطہ مقابلے جون سے شروع ہونگے۔

خیبر پختونخواٹیگ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وجاہت علی کے مطابق پاکستان ٹیگ بال ٹیم اپنی مددآپ کے تحت انٹر نیشنل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی،

انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ قومی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں انشاءاللہ اس چمپئن شپ قومی ٹیم بہتر پرفارمنس دینگے ۔

وجاہت علی نے کہاکہ قومی ٹیم انٹر نیشنل کھلاڑی ہدایت الرحمن اورکامران حمیدپر مشتمل ہیں ،جبکہ شاہ فہد بطور ٹیم آفیشل ویتنام پہنچ روانہ ہوگئے ۔

error: Content is protected !!