ایشیا کپ کا حتمی فیصلہ اے سی سی کے صدر کرینگے،پی سی بی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی نے ایشیا کپ کی منسوخی کے بارے میں بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کا دعویٰ مسترد کردیا اور ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے متعلق حتمی فیصلہ اے سی سی کے صدر نظم الحسن کریں گے۔ واضح رہے کہ گنگولی نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں گفتگو کے دوران کہاتھاکہ ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن کا کہنا تھا کہ ساروگنگولی کی جانب سے بیانات میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ ایشیائی ایونٹ سے متعلق حتمی اعلان ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نظم الحسن کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گنگولی ہر ہفتے خواہ کچھ بھی کہتے رہیں لیکن ان کی بات وزن نہیں رکھتی کیونکہ ٹورنامنٹ کے بارے میں فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے جس کے آئندہ اجلاس کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا۔واضح رہے کہ اس قسم کی خبریں آئی پی ایل کیلئے ممکنہ ونڈو کی خاطر پھیلائی جا رہی ہیں۔

error: Content is protected !!