ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 16ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی۔
نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ ڈی کے اس میچ میں نیدرلینڈز کے 104 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔
مشکل میں دوچار پروٹیز ٹیم کو ڈیوڈ ملر نے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر جیت دلوائی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بولنگ لائن کے سامنے نیدرلینڈز کے بیٹرز کی ایک نہ چلی۔
سیبرینڈ اینگلبریخت کے 40 اور لوگان وین بیک کے 23 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکا۔
پروٹیاز کی طرف سے اوٹنیل بارٹمن 11 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ اینرک نورکیا نے 19 رنز دے کر 2 جبکہ مارکو یانسن نے 20 رنز دے پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔
نیدرلینڈزپلیئنگ الیون میں میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کیپٹن، ڈبلیو کے)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینگلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما شامل ہیں۔
جنوبی افریقا پلیئنگ الیون میں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین شامل ہیں۔