اعظم خان کو مکمل فٹ کر دیں گے ؛ قومی ریسلر انعام بٹ

ریسلر انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنے کی پیش کش کر دی۔

انعام بٹ کا ایک انٹرویو میں میں کہنا تھا کہ اعظم خان تین ماہ گوجرانوالا کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے، انکا کہنا تھا کہ ہم اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے پہلوانوں کے ساتھ ٹریننگ دیں گے۔

ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ اور بہترین بیٹنگ کرسکیں گے۔

تعارف: News Editor