نیو یارک کا عارضی اسٹیڈیم… تاریخ کا حصہ بن گیا….
تحریر خالد نیازی
کچھ سالوں سے ٹی- 20 کرکٹ کو صرف بیٹرز کے زریعے اور زیادہ مقبول بنانے کی کوشش کی جارھی تھی… اور تاثر تھا کہ بیٹر کی مار دھاڑ سے بڑے سکور ھی تماشائیوں کی دلچسپی مبذول کرتے ھیں…؟ اس لئے فلیٹ پچز, پاور پلے, 30 گز کا دائرہ, چھوٹی باؤنڈریز, اور محدود شارٹ پچ بالز کے قوانین بنائے گئے….
یقینآ اس کا فائدہ بیٹرز نے حاصل کیا…. 20 اوررز میں 250+ رنز بھی بنے …انفرادی بڑے سکور اور سٹرائک ریٹ کے خوب چرچے ھوۓ…. اور بیچارے باؤلرز کو بالکل بے بس کردیا گیا…. بہت تھوڑی تعداد میں وھی باؤلرز جو بہت skill ful تھے اپنی ساکھ بچا سکے…..
ایسے میں ورلڈ کپ 2024 میں امریکی ریاست نیو یارک کی drop inn pitches باؤلرز کی مسیحا بن کر سامنے آئیں …. ان پچز کا جو بھی اسٹیس ھو ؟ ان پر 8 میچز کھیلے گئے اور کوئی ٹیم کسی میچ میں بھی 120 کا ھندسہ بھی عبور نہیں کر سکی … بڑے بڑے سورما بیٹرز بھیگی بلی بن گئے… دنیا کے نمبر ون بیٹر 3 میچوں میں کل 10 رنز بھی نہیں بنا سکے…. کہیڑا سٹرایک تے رن ریٹ ؟ یہاں تو 120 بھی chase نہیں ھوا ……
البتہ باؤلرز نے اپنے جوھر خوب دکھانے… دوسرے شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کو بھی اندازہ ھوا کہ پریشر کیا چیز ھوتی ھے ؟ ایک ایک رن کے لئے فائیٹ ھونی…. اور پورے پورے 40 اوررز ناپ تول کر باؤلنگ ھوئی…. جو ھائی سکورنگ میچ میں کم ھی نظر آتی ھے….
شیڈول کے 8 میچز نساؤ کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ پر مکمل ھونے… پچز میں تھوڑی کمی کے باوجود بہت دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ھوۓ…. جتنی جلدی یہ اسٹیڈیم کھڑا کیا گیا تھا اب اتنی ھی تیزی سے اس کو گرانے کا کام شروع کر دیا گیا ھے… کیونکہ امریکہ میں جہاں کرکٹ مقبول کھیل نہیں ھے …آئی سی سی کی مدد سےصرف انہیں میچز کے لئے یہ اسٹیڈیم بنایا گیا تھا….
عمارت تو مٹ جائے گی…. لیکن یہ سنسنی خیز اور کانٹے کے مقابلے دنیا بھر کے شائقین کے دلوں اور تاریخ کے اوراق میں ھمیشہ سنہری لفظوں میں لکھے جاتے رھیں گے …..