ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستانی سکواش ٹیم نے 22ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

کواٹر فائنل مقابلوں میں پاکستان کے محمد عاصم خان اور نور زمان نے راہول بیتھا اور سورج کمار چند کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جب کہ پاکستان کے ناصر اقبال کو بھارت کے ویلوان سینتھل کمار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشین ٹیم سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کے عاصم خان نے بھارت کے راہول بیتھا کو0-3 سے شکست دے کر اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔

پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی ٹیم کا سامنا کرے گی ، قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت سمیت کوریا، چائنیز تائپے اور چین کو شکست دی ہے ۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی ناصر اقبال، نور زمان، فرخان محبوب اور محمد عاصم خان کررہے ہیں

error: Content is protected !!