ٹی 20 ورلڈ کپ ؛ بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ منسوخ

بھارت اور کینیڈا کے درمیان ہونے والا ورلڈ کپ کا 33 واں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔

 فلوریڈا میں طوفانی بارشوں کے باعث سٹیڈیم میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا اور امریکہ سپر ایٹ میں پہنچ گیا

تاہم بھارت پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر چکا ہے اور گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر ہے ۔ میچ منسوخ ہونے کے باعث بھارت اور کینیڈا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا

تاہم گروپ اے میں سے پاکستان، آئرلینڈ اور کینیڈا کا ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سفر ختم ہو چکا ہے ۔

تعارف: News Editor