انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی۔
افریقہ نے نیپال کو 116 رنز کا ہدف دے دیا۔
آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کو مقررہ اوورز میں جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی۔ نیپال کے آصف شیخ نے بہترین بلے بازی کی۔ وہ ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انیل کمار ساہ نے 27 اور کشال بھروٹل نے 13 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں رنز نہ بنا سکا۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ اوپنر ریزا ہینڈرکس سب سے زیادہ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انہوں نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔
ٹرسٹن اسٹبس نے 18 گیندوں پر27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کھیل پیش نہ کر سکا۔
نیپال کے کشل بھروٹل نے بہترین باؤلنگ کرائی۔ انہوں نے 19 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دپندرا سنگھ ایری نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
جنوبی افریقہ اسکواڈ ؛ ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، تبریز شمسی، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین۔
نیپال اسکواڈ ؛ روہت پاؤڈل (کپتان)، آصف شیخ، دپندرا سنگھ ایری، کشل بھروٹل، ابھیناش بوہارا، گلشن جھا، سندیپ لامی چھانے، کرن کے سی، کشل مالا، انیل ساہ، سومپل کامی۔