بھارت نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سپرایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان کو باآسانی قابو کر لیا۔
بارباڈوس میں کھیلے گئے گروپ ون کے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے جواب میں افغان ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارت کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔رحمان اللہ 11، حضرت اللہ ززئی 2، ابراہیم زادران 8، گل بدین 17، نجیب اللہ 19 اور محمد نبی 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ راشد خان 2 اور نور احمد 12 رنز بناسکے، یوں افغانستان کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔کلدیپ یادیو نے 2 جبکہ جڈیجا اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بارباڈوس برج ٹاؤن میں انڈیا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادو 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہاردک پانڈیا 32، ورات کوہلی 24، رشب پنت 20، اکشر پٹیل 12، شیوم ڈوبے 10، کپتان روہت شرما 8 اور روندر جڈیجہ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان اور فضل حق فاروقی نے 3، 3 جبکہ نوین الحق نے 1 وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کے کپتان راشد خان ہیں جبکہ انڈیا کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں۔
دونوں ممالک کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔ دونوں سپر 8 مرحلے میں گروپ ون میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں گروپ 1 میں شامل ہیں۔ بھارت اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔
افغانستان اسکواڈ : رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، حضرت اللہ زازئی، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، راشد خان (کپتان)، نور احمد، نوین المعروف حق، فضل الحق فاروقی
انڈیا اسکواڈ : روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشب پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ