پی ٹی ایف کے نائب صدر خالد رحمانی کا دورہ پشاور’وہیل چیئر ٹینس کیمپ میں کھلاڑیوں سے ملاقات
پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر ‘ ایشین ٹینس ایسوسی ایشن کے ممبر اور وہیل چیئر ٹینس پروگرام کے سربراہ خالد رحمانی نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں وہیل چیئر ٹینس کے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کھیل کی اہمیت کیساتھ کھلاڑیوں کے لئے پروگرامز کے بارے میں بتایا
ان کے ہمراہ کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر’ کے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور کے پی میں وہیل چیئر ٹینس پروگرام کے کوآرڈی نیٹر عمرایاز خلیل’ کوچ نعمان خان’ شہریار خان’ شاہ حسین’ ذاکر اللہ’ انعام اللہ ‘عرفان اللہ ‘وکیل خان’ ڈیوس کپر ثاقب عمر’ برکت اللہ موجود تھے
ان کے علاوہ خان حاجی خان سید’ ارشد حسین اور انجینئر سجاد خلیل نے بھی خصوصی شرکت کی’ پلیئرز میں شمع ‘تاج مینہ’ مہناز اور دیگر شامل تھیں جبکہ مرد وہیل چیئر ٹینس کے کھلاڑیوں میں سلیمان’ اکمل خان’ مبین’ مومن ‘انجنیئر عرفان’ احسان اللہ اور زبیر اللہ شامل تھے
کیمپ میں فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر وصی اللہ بھی موجود تھے’ اس موقع پر نائب صدر پی ٹی ایف خالد رحمان نے کہا کہ کیمپ پاکستان ٹینس فیڈریشن اور آئی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس ڈیپارٹمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام جاری ہے
انہوں نے اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور عمرایاز خلیل کی اس سلسلے میں کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی کاوشوں سے ہمیں بہترین نتائج ملیں گے انہوں نے کہا
کہ بڑی تعداد میں وہیل چیئر ٹینس پلیئرز کی کیمپ میں شرکت سب کی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے اور یہ سلسلہ پشاور میں جاری رہے گا کیمپوں کیساتھ مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے اور ہماری بھرپور سپورٹ جاری رہے گی۔