اتھلیٹکس کا پاکستانی نو رکنی دستہ
8 ویں چلڈرن آف ایشیاء گیمز میں شرکت کے لئے 24 جون کو روس روانہ ہو گا۔
اسلام آباد (نوازگوھر) اتھلیٹکس کا پاکستانی نو رکنی دستہ 8 ویں چلڈرن آف ایشیاء گیمز میں شرکت کے لئے 24 جون کو روس روانہ ہو گا۔ یہ گیمز 25 جون سے 7 جولائی تک روس میں کھیلی جائے گی۔
گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) وجاہت حسین نے بتایا کہ چوہدری اصغر علی گل چیف ڈی مشن ہونگے جبکہ کوچنگ کے فرائض میڈم ناظمہ اظہر صمدانی انجام دیں گی۔
سات رکنی ٹیم میں غلام مرتضی، محمد شریف، اقراء ریاض،عنایہ احسن فروز، علینہ آصف، زنورین قیوم اور زرلینا وسیم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔
منتخب ٹیم کے کھلاڑی روس میں 25 جون سے 7 جولائی تک کھیلی جانے والی 8ویں چلڈرن آف ایشیاء گیمز میں شرکت کرے گی.
برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز کے ساتھ واپس وطن لوٹیں گے۔