ڈیوس کپ ; پاکستان ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں

 

ڈیوس کپ ;پاکستان ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ….
…اصغرعلی مبارک ….

قومی ٹینس ٹیم کے کپتان محمد عابد کا کہنا ہے کہ ڈیوس کپ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں ، تمام کھلاڑی ڈیوس کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پاک بھارت میچ سے قبل مقامی ہوٹل میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان اوردیگر کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کی تیاری اچھی ہے ، کم بیک کریں گے اور جیتیں گے ،

ہماری ٹیم انڈین ٹیم سے نمبر میں پیچھے ہے لیکن قوم کی دعاؤں کے ساتھ اس بار جیت ہماری ہوگی ۔اعصام الحق نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں آنے والی تمام ٹیمیں ہم سے مضبوط تھیں، ہم نے ماضی میں مضبوط ٹیموں کو ہرایا ہے، گراس کورٹس کا ہمیں ایڈوانٹیج ہو گا، ضرورت پڑی تو سنگلز میچ بھی کھیلوں گا۔

اعصام الحق نے کہا کہ ڈیوس کپ ٹائی کے حوالے پاکستان میں اتنی بڑی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، عقیل خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان میں ٹینس کی اکیڈمی قائم کریں، ہمیں پورے پاکستان کے لیے ٹینس کا پروگرام چاہیے۔ عقیل خان نے کہا کہ رینکنگ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، بھارت سے مقابلے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے،

اچھی ٹینس کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت نے درمیان ڈیوسں کپ ٹائی 3اور 4 فروری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے گراس کورٹ پر کھیلی جائیگی،

اعصام الحق قریشی، عقیل خان، مزمل مرتضی، محمد شعیب اور برکت اللہ شامل ہیں جبکہ محمد عابد نان پلیئنگ کپتان ہونگے۔پاکستان طویل عرصے بعد اپنی سرزمین پر ڈیوس کپ ٹینس کے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا۔

دونوں ٹیمیں اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس پر گروپ ون کے پلے آف میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ دو ڈبلز اور دو سنگلز میچز ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے
دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے 60 سال میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی ڈیوس کپ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی سربراہ محترمہ گیتیکا سریواستو نے بھارتی کھلاڑیوں اور عہدیداروں کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ یاد ہے کہ آخری بار ہندوستانی ڈیوس کپ ٹیم نے 1964 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
دو طرفہ کھیل سفارتی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔

محترمہ، گیتیکا سریواستو نے اس موقع پر کہا کہ ’’یہاں قومی بھارتی ٹیم کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے، یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ بھارتی ٹیم اتنے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ شریواستو نے کہا کہ” ہم سب یہاں ٹیم کو پاکستان کے خلاف میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،‘‘

ہائی کمیشن کے حکام کھلاڑیوں سے گھل مل گئے اور کھیل کے بارے میں سوالات پوچھے۔
بھارت اور پاکستان 3 سے 4 فروری کو ورلڈ گروپ I ٹائی میں مدمقابل ہوں گے۔
جیتنے والی ٹیم گروپ I میں رہے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم گروپ II میں شامل ہو جائے گی۔ ڈیوس کپ کی تاریخ میں بھارت نے پاکستان سے کبھی ٹائی نہیں ہاری۔

 

error: Content is protected !!