آسٹریلیا کے بلے باز بیٹر ڈیوڈ وارنر نے انٹرنینشل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوجانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی گئی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
اس طرح آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد گزشتہ روز بھارت کے خلاف کھیلے جانے والا میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا۔
وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔
خیال رہے کہ 2023 میں بھارت کے خلاف کھیلا گیا ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل میچ انکا آخری میچ تھا۔ اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جنوری میں پاکستان کے خلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
ڈیوڈ وارنر 110 ٹی ٹوئنٹی، 161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔