ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انڈیا نے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم پرووی ڈینس گیانا میں ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ساری ٹیم 17ویں اوور میں 103 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو شروعات میں ہی بیٹنگ آرڈر لڑکھڑا گیا۔ انگلینڈ کو پہلا نقصان جوس بٹلر کی صورت میں ہوا، وہ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد فل سالٹ پانچ، جونی بیرسٹو صفر، معین علی آٹھ اور سیم کرن دو رنز بنا کر یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو گئے۔
یوں آٹھ اوورز میں 49 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلن لوٹ گئی۔ ان کے علاوہ ہیری بروک 25، لیام لیونگ اسٹون 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔ اب فائنل میں انڈیا سنیچر 29 جون کو جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی
نیشنل سٹیڈیم پروی ڈینس گیانا میں انڈیا نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
انگلینڈ کے خلاف بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، ویرات کوہلی اس بار بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور صرف 9 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔
نئے آنے والے بیٹر رشبھ پنت بھی بڑا اسکور نہ کرسکے اور 4 رنز پر پویلین لوٹے، ایسے میں کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے۔
تاہم پھر روہت شرما 57 اور سوریا کمار یادیو 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا 23، شیوم دوبے صفر اور اکشر پٹیل 10 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ جڈیجا 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ٹوپلی، آرچر اور سام کُرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گیانا کے پروویڈینس کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس 7 بجے شیڈولڈ تھا جو بارش کے باعث تاخیر سے ہوا۔
دونوں میں سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں جنوبی افریقا سے ہو گا، قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر ساؤتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
بھارت اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، 2 ویرات کوہلی، 3 رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، 4 سوریہ کمار یادو، 5 شیوم دوبے، 6 ہاردک پانڈیا، 7 اکسر پٹیل، 8 رویندر جڈیجہ، 9 ارشدیپ سنگھ، 10 کلدیپ یادیو، 11 جسپریت بمراہ
انگلینڈ اسکواڈ: جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، 2 فل سالٹ، 3 جونی بیرسٹو، 4 ہیری بروک، 5 معین علی، 6 لیام لیونگ اسٹون، 7 سیم کرن، 8 کرس جارڈن، 9 جوفرا آرچر، 10 عادل راشد، 11 ریس ٹوپلی