ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں پر ڈالرز کی برسات ہوگی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں پر ڈالرز کی برسات ہوگی۔

تمام ٹیموں میں تقسیم کی جانے والی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔

فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق رنراپ ٹیم کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

سیمی فائنل ہارنے والی ہر ٹیم کو 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالر دیے جائیں گے۔ سپر ایٹ مرحلے میں ہارنے والی ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم کو 3 لاکھ 82 ہزار 500 ڈالر دیے جائیں گے۔

نویں سے بارھویں پوزیشن والی ٹیموں میں سے ہر ایک کو 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالر دیے جائیں گے۔ تیرہویں سے بیسویں پوزیشن تک کی ہر ٹیم کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

بارش ہونے کی صورت میں فائنل کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے اگر ریزرو ڈے میں بھی بارش کی وجہ سے میچ نہیں ہو پاتا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپین قرار دے دیا جائے گا۔

error: Content is protected !!