انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 میں بھارت،
افغانستان، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
تاہم حیران کن طور پر اس میں رنر اپ جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ میگا ایونٹ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے
جس میں حیران کن طور پر فائنل کھیل کر رنر اپ رہنے والی ٹیم جنوبی افریقہ کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا ریلیز جاری کی گئی۔ ٹیم میں کپتانی بھارت کے روہت شرما کو جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو سونپے گئے ہیں۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں روہت شرما سمیت 6 بھارتی کھلاڑی شامل ہیں۔ ان میں سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ اور اکثر پٹیل شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں افغانستان کے راشد خان، فضل حق فاروقی، ویسٹ اںڈیز کے نکولس پورن جبکہ آسٹریلیا کے مارکس سٹوائنس کا نام شامل کیا گیا ہے۔
جنوبیا افریقہ کے فاسٹ باؤلر اینرک نورٹجے کا نام بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہے۔
آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کے کسی کھلاڑی کا نام موجود نہیں ہے۔