آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے کپتان نے استعفیٰ دے دیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 کپتان وینندو ہاسارنگا نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ان کا کپتانی سے دستبردار ہونا ٹیم کے بہترین مفاد میں ہے جس سے انہیں بطور کھلاڑی اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کا موقع ملے گا۔
سری لنکن بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وینندو ہاسارنگا بطور کھلاڑی ٹیم کا اہم حصہ رہیں گے۔
یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم سپر ایٹ کے لیےکوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔ اس سے قبل سری لنکا کے ہیڈکوچ کرس سلور ووڈ کا بھی استعفیٰ سامنے آچکا ہے۔